گورنر خیبرپختونخوا کا چیک پوسٹ حملے میں پولیس اہلکار کی شہادت پر اظہار افسوس


پشاور (صباح نیوز)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے مردان کی تحصیل تخت بھائی میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں پولیس اہلکار کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے

اپنے تعزیتی پیغام میں گورنر خیبرپختونخوا نے شہید پولیس اہلکار کے ایصال ثواب کیلئے دعا اور سوگوار خاندان سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ گورنر نے زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عظیم قربانیاں دی ہیں جنہیں انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔