سونے کی قیمت میں 3 ہزار روپے فی تولہ کمی

کراچی (صباح نیوز)ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار روپے کی کمی ہوئی ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق24قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 51 ہزار روپے ہو گئی ۔ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 2572 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 15ہزار 192 روپے ہے۔