لاہور(صباح نیوز)وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین نے کہا ہے کہ مہنگا آٹا فروخت کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
صوبائی وزیر خوراک نے بیان میں کہا کہ لاہور اور راولپنڈی میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 900 روپے میں دستیاب ہے، سیالکوٹ اور فیصل آباد میں دس کلو آٹے کا تھیلا 820 روپے میں مل رہا ہے۔گوجرانوالہ میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کے نرخ 840 روپے جبکہ گجرات اور ساہیوال میں دس کلو آٹے کا تھیلا 820 روپے میں دستیاب ہے۔
بلال یاسین نے کہا کہ سرگودھا اور ملتان میں بھی 820 روپے فی 10 کلوگرام تھیلا مل رہا ہے، مظفر گڑھ، خانیوال اور بہاولنگر میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 780 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ڈیرہ غازی خان میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 780 روپے میں دستیاب ہے ۔وزیرخوراک پنجاب نے کہا کہ مہنگا آٹا فروخت کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔