کراچی(صباح نیوز) آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آ ئی،کے ایس ای-100 انڈیکس 1435 پوائنٹس اضافے کے بعد 81ہزار کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز دن کے آغاز سے ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ، بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 1435 پوائنٹس یا 1.8 فیصد اضافے کے بعد 81 ہزار 379پر پہنچ گیا، جو آخری کاروباری روز 79 ہزار 944 پر بند ہوا تھا۔یاد رہے کہ دو روز قبل پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہد طے پایا تھا جس کے مطابق آئی ایم ایف پاکستان کو 37ماہ کے دوران 7ارب ڈالر قرض فراہم کرے گا، پاکستان کو قرض فراہمی کی حتمی منظوری آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ دے گا۔