وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا بارشوں اور طوفان سے جانی نقصان پر اظہار افسوس


پشاور(صباح نیوز)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے بنوں میں بارشوں، آندھی اور ژالہ باری سے جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعلیٰ نے مختلف واقعات میں 2 افراد کے جاں بحق ہونے پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور جاں بحق افراد کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔وزیراعلیٰ نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

وزیراعلیٰ نے ضلعی انتظامیہ کو زخمیوں کو بروقت طبی امداد اور متاثرین کو فوری ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کیلئے معاوضے کا اعلان کیا۔ وزیراعلی نے محکمہ ریلیف کو متاثرین کو بروقت امداد کی فراہمی کے لئے ضروری اقدامات کی ہدایت کی۔