جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کی چار نشستوں پر ضمنی انتخابات کا عمل مکمل

لاہور(صباح نیوز)جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کی چار نشستوں پر ضمنی انتخابات کا عمل طے شدہ شیڈول کے مطابق مکمل ہو گیا ہے۔ صدر انتخابی کمیشن جماعت اسلامی پاکستان راشد نسیم کی زیرنگرانی 8جولائی گنتی کا عمل مکمل ہوا، نتائج کے مطابق حلقہ 1کراچی سے توفیق الدین صدیقی، سیف الدین ایڈووکیٹ، حلقہ 5لاڑکانہ سے کاشف سعید شیخ، حلقہ 3مردان سے مولانا صفی اللہ اراکین شوری منتخب ہوئے ہیں۔