لاہور(صباح نیوز)پی ڈی ایم اے نے پنجاب میں 10 سے 15 جولائی تک مون سون بارشوں کے امکان کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا۔
اپنے ایک بیان میں ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ بارہ سے چودہ جولائی جنوبی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی اور تیز بارش کے امکانات ہیں۔بارشوں سے پنجاب کے ندی نالے بپھرسکتے ہیں،اربن فلڈنگ کے خطرے کے پیش نظربڑے شہروں کی انتظامیہ الرٹ رہے اورپیشگی انتظامات مکمل کرے ۔طوفان سے بجلی کے کھمبوں اور سولر پلیٹوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔موسمی صورتحال کے پیش نظر متعلقہ انتظامیہ کوالرٹ جاری کردیا ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی ہدایات کے پیش نظر متعلقہ محکمے الرٹ رہیں۔
محکمہ آبپاشی،مواصلات،صحت،لائی سٹاک،لوکل گورنمنٹ تمام کمشنرز اور ڈی سیز کوالرٹ رہنے کی ہدایات کی گئی ،جبکہ ریسکیو،واسا،پنجاب پولیس اورسول ڈیفنس کو بھی موسمی صورتحال بارے الرٹ جاری کردیا گیا۔ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا ،خیبرپختونخوا،جنوب مشرقی سندھ، شمالی اورجنوب مشرقی بلوچستان میں چندمقامات پربارش کا امکان ہے،شام میں اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔