بجلی صارفین پر پروٹیکٹو اور نان پروٹیکٹو ٹیرف لگانے کا اقدام لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج


لاہور (صباح نیوز) حکومت کی جانب سے بجلی کے صارفین پر پروٹیکٹو اور نان پروٹیکٹو ٹیرف لگانے کا اقدام لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ درخواست جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی جانب سے اظہر صدیق نے دائر کی، درخواست میں وفاقی حکومت، چیئرمین نیپرا اور لیسکو سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ حکومت نے بجلی کے 200 یونٹس استعمال کرنے والے صارفین پر پروٹیکٹو ٹیرف لگایا جبکہ 200 سے زائد یونٹس استعمال کرنے والے صارفین پر نان پروٹیکٹو ٹیرف لگایا گیا۔انہوں نے کہا کہ شہریوں پر پروٹیکٹو اور نان پروٹیکٹو ٹیرف کا بوجھ ڈال دیا گیا ہے لہذا عدالت وزرات توانائی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کو واپس لینے کا حکم دے۔

یاد رہے کہ 6 جولائی کو پاور ڈویژن نیجولائی 2024 سے ٹیکسوں اور ڈیوٹیز کیساتھ مختلف سلیب کیحساب سے بجلی ٹیرف کی تفصیلات جاری کردیں تھیں جن کے مطابق ٹیکسز کے ساتھ گھریلوصارفین کا فی یونٹ زیادہ سے زیادہ ٹیرف 69 روپے 27 پیسے تک بڑھنے کا انکشاف ہوا تھا۔