لاہور (صباح نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی، زارا الٰہی اور راسخ الٰہی کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دیدیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے درخواست پر فیصلہ سنایا، دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ وفاقی حکومت نے پرویز الٰہی، زارا الٰہی کا نام غیر قانونی طور پر پی سی ایل میں شامل کیا ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ لاہور ہائیکورٹ پرویز الٰہی کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے۔