محسن نقوی کو سینیٹ نشست سے نااہل قرار دینے کی درخواست پر سماعت ملتوی


لاہور(صباح نیوز) لاہور ہائی کورٹ میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو سینیٹ کی نشست سے نااہل قرار دینے کی درخواست پر سماعت 4 جولائی تک ملتوی کر دی۔

لاہور ہائی کورٹ قائم مقام چیف جسٹس شجاعت علی خان نے بطور اعتراض کیس درخواست پر سماعت کی۔رجسٹرار آفس نے درخواست گزار پر متاثرہ فریق نہ ہونے کا اعتراض عائد کیا۔لاہور ہائی کورٹ نے درخواست گزار کو تیاری کی مہلت دیتے ہوئے سماعت 4 جولائی تک ملتوی کردی۔