محمد اسحاق ڈار سے صدر گلوبل ڈویلپمنٹ، بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کرس ایلئس کی ملاقات

 اسلام آباد(صباح نیوز)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے صدر گلوبل ڈویلپمنٹ، بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کرس ایلئس نے بدھ کویہاں ملاقات کی جس میں پاکستان اور فاؤنڈیشن کے درمیان تعاون کے مختلف شعبوں کا جائزہ لیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے صحت کے شعبے خاص طور پر پولیو کے خاتمے کے لیے فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔