سونے کی فی تولہ قیمت میں 900روپے کمی


کراچی (صباح نیوز)ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 900روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیورلرز ایسوسی ایشن کے مطابق  کاروباری ہفتے کے تیسرے روزصرافہ مارکیٹ میں سستا ہونے کے باعث 24قیراط تولہ کی قیمت 2لاکھ 40ہزار 600روپے ہو گئی ۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں 771روپے کی کمی دیکھنے میں آئی جس سے نئی قیمت 2لاکھ 6ہزار 276روپے کی سطح پر آگئی۔