اسلام آباد(صباح نیوز) اسلام آباد کی سرینگر ہائی وے پر اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف)نے کارروائی کرتے ہوئے گاڑی سے 64 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کرلی۔
اے این ایف حکام کے مطابق برآمد شدہ منشیات میں 48 کلوگرام افیون اور 16 کلوگرام سے زائد چرس شامل ہے۔ منشیات گاڑی کی ڈگی میں خفیہ طور پر چھپائی گئی تھی۔
اے این ایف کے مطابق دورانِ کارروائی گوجرانوالہ کی رہائشی خاتون تنویر اختر اور جہلم کے رہائشی تنویر احمد نامی دو ملزمان کو گرفتار کرکے ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا