پنجاب کے سکولوں میں ہفتے میں دو چھٹیوں کا اعلان


لاہور(صباح نیوز)پنجاب کے سکولوں میں ہفتے میں دو چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا۔اب پنجاب کے سکولوں میں ہفتہ اور اتوارکو عام تعطیل ہوگی، صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے سکولوں میں ہفتہ کا دن یومیہ چھٹی کا دن قرار دے دیا۔

وزیر تعلیم پنجاب کا کہنا تھا کہ ٹیچرز کمیونٹی کی آسانی کیلئے ہفتہ کا دن بطور ویکلی آف قرار دینے کا اعلان کر رہا ہوں،اساتذہ تعلیم کی خدمت کر رہے ہیں، ان کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔ صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہاکہ اساتذہ پر ورک لوڈ زیادہ ہونے کی وجہ سے ہفتہ کے دن کی چھٹی کا فیصلہ کیا ہے۔ہفتہ کے روز چھٹی کی وجہ سے سکولوں میں سوموار سے جمعہ تک یومیہ تدریسی اوقات کار بڑھادیئے جائیں گے۔