فرانسیسی جزیرے نیوکیلیڈونیا میں انتخابی اصلاحات کیخلاف پرتشدد مظاہرے ، 9 افراد ہلاک


پیرس (صباح نیوز)فرانسیسی جزیرے نیوکیلیڈونیا میں انتخابی اصلاحات کیخلاف پرتشدد احتجاجی مظاہرے کے دوران 9 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مظاہرین نے پولیس سٹیشن اور ٹاؤن ہال سمیت کئی عمارتوں کو آگ لگا دی۔ فرانسیسی حکومت نے حالات پر قابو پانے کے لیے فوج اور پولیس روانہ کر دی۔انتخابی اصلاحات سے اقلیت بن جانے کے خدشہ پر مقامی لوگوں نے احتجاج کیا۔ نیوکیلیڈونیا میں پرتشدد واقعات میں ڈیڑھ ارب یورو سے زیادہ کا نقصان ہوا۔