اسلام آباد ہائی کورٹ نے آزاد کشمیرکے لاپتہ شہری خورشید احمد کی بازیابی سے متعلق درخواست نمٹادی


اسلام آباد(صباح نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے آزاد کشمیرکے لاپتہ شہری خورشید احمدکی بازیابی سے متعلق درخواست نمٹادی۔پیر کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں آزاد کشمیرکے لاپتہ شہری خورشید احمد کی بازیابی کیلئے دائردرخواست پر جسٹس محسن اخترکیانی نے سماعت کی۔

دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ جاسوسی کے الزام میں خواجہ خورشید ملٹری کی حراست میں ہیں۔ جس پر جسٹس محسن اختر کیانی یہ ریماکس دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی کہ چلیں بندے کا پتہ تو چل گیا۔جسٹس محسن اخترکیانی نے کیس کی سماعت کی۔ وزارت دفاع کے ڈائریکٹر لیگل عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ جاسوسی کے الزام میں خواجہ خورشید ملٹری کی حراست میں ہیں۔ عدالت کا استفسارکیا کہ کیا وہ ملٹری سے ریٹائرڈ ہیں؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے بتایا کہ جی وہ ملٹری ریٹائرڈ ہیں۔جس پر وکیل درخواستگزارکی استدعا کی کہ ہمیں ان کے جواب کی کاپی دے دیں۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جی بالکل آپ کاپی لے لیں متعلقہ فورم سے رجوع کرسکتے ہیں۔جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ چلیں بندے کا پتہ توچل گیا، آپ قانون کے مطابق متعلقہ فورم سے رجوع کرسکتے ہیں۔ بعدازاں ہائیکورت نے لاپتہ شہری سے متعلق درخواست نمٹا دی۔