کراچی(صباح نیوز)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس تاریخ میں پہلی بار 78 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا۔
عید کی چھٹیوں کے بعد کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے، کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 1465 پوائنٹس کے بڑے اضافے سے 78170 کی بلند ترین سطح پر آگیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 76 ہزار 707 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔