فلسطین و کشمیریوں نے اسوہ ابراہیمی علیہ السلام کو ازسر نو زندہ کرتے ہوئے سامراجی طاقتوں کے غرور کو خاک میں ملادیا،سید صلاح الدین

مظفرآباد (صباح نیوز) متحدہ جہاد کونسل کے چیرمین اور امیر حزب سید صلاح الدین نے پوری امت مسلمہ کو عیدالاضحی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پوری امت مسلمہ تمام مصلحتوں اور معذرتوںسے بالاترتوکل اللہ تعالی کے سہارے عالم اسلام کی نظریاتی و جغرافعیائی سرحدوں کی حفاظت کے لئے کمر بستہ ہوجا ئے او ر عیدالاضحی کی خوشیوں اور دعاوں میں دس لاکھ فوج کے نرغے میں محصور کشمیریوںاور اسرائیلی جارحیت کاشکار فلسطینیوں کو ضرور یاد رکھیں ،

عیدالاضحی کے موقع پر اپنے ویڈیو پیغام میں سید صلاح الدین نے کہا کہ آج ہم عیدالاضحی کے مبارک دن کے موقع پر کم وبیش ساڑھے چار ہزار سال گزرنے کے بعد عالمی انسانیت کے سب سے بڑے محسن اور ملت اسلامیہ کے محصیص سیدنا ابراہیم علیہ السلام کی یاد تازہ کرنے کی سعادت حاصل کررہے ہیں ،حضرت موصوف علیہ السلام نے خالصتااللہ تعالی کے سہارے تن تنہااپنے دور کے نمرود اور نمرودی نظام کے خلاف صدائے حق بلند کرکے حق وباطل کی ایسی لازوال کشمکش برپا کی جو تاصبح قیامت ہم سب کے لئے حرارت ایمان کا سرچسمہ اور معراج انسانی کا زینہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ حضرت خلیل اللہ علیہ السلام نے اس معرکہ حق وباطل میں اپنی جان ،اپنی اولاد و احباب اور خاندانی جاہ و جلال و معاشی مفادات سب قربان کرکے بارگاہ خداوندی میں وہ مقام اور مرتبہ حاصل کیا جہاں انھیں تاصبح قیامت عالمی انسانیت کی قیادت و امامت کا منصب عطاء کیا گیا اور ہمیں حضرت موصوف کی مکمل پیروی کا حکم دیا گیا ہے بدقسمتی سے ملت اسلامیہ کا سواداعظم بالخصوص مسلم حکمران سنت ابراہیمی علیہ السلام پس پشت ڈالتے ہوئے اپنی دنیا پرستی ،بزدلی اور بے غیرتی کی وجہ سے سامراجی طاقتوں کے زرخرید غلام بنے ہوئے ہیں ،ملت مظلومیہ کی اجڑتی ہوئی بستیوں ، کٹتی ہوئی جوانیوں ،لٹتی ہوئی عصمتوں اور مسمار ہوتی ہوئی مسجدوں سے یہ لاتعلق ،یہ ناعاقبیت اندیش حکمران صرف اپنے آقاوں کی خوشنودی حاصل کرنے کی کوششوں میں مصروف و مشغول ہیں ،

سربراہ جہاد کونسل نے کہاکہ پوری امت میں ایک ہی نورالدین زنگی ،صلاح الدین ایوبی یا محمد غزنوی ہوتا تو ج غزہ سے کشمیر تک قیامت قبراء نظر نہ آتی ،سید صلاح الدین نے کہا کہ ہم آج کے موقع پر دلی تمناوں اور دعاوں کے ساتھ جذبہ حریت و شوق شہادت سے سرشار اہلیان فلسطین و کشمیر اور مجاہدین کرام کو خراج عقیدت اور عید مبارک پیش کرتے ہیں جنھوں نے اسوہ ابراہیمی علیہ السلام کو ازسر نو زندہ کرتے ہوئے جدید ترین جنگی ٹیکنالوجی اور بے انتہا وسائل سے لیس سامراجی طاقتوں کے غرورکو خاک میں ملادیا اور ملت اسلامیہ کو آزادی و عزت اور عظمت رفتہ سے ہمکنار ہونے کا راستہ دکھایا ،اللہ تعالی کی تائید ونصرت اور برکتیں و رحمتیں ان جانبازوں کے شامل حال رہیں، سیدصلاح الدین نے کہا کہ عیدالاضحی کا پیغام جان فضاء یہی ہے کہ ہم تمام مصلحتوں اور معذرتوںسے بالاترتوکل اللہ تعالی کے سہارے عالم اسلام کی نظریاتی و جغرافعیائی سرحدوں کی حفاظت کے لئے کمر بستہ ہوجائیں اور آج عیدالاضحی کی مسرتوں اور دعاوں میں دس لاکھ فوج کے نرغے میں محصور کشمیری اور غزہ پر برستی بارود کی بارش میں غلطان لہولہان بہن بھائی اور بچوں کو ضرور یاد رکھیں ۔