پشاور ،عید کی آمد، ٹماٹر کی قیمت میں 100روپے فی کلو اضافہ


پشاور(صباح نیوز) پشاور میں عید قربان سے پہلے ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 100روپے سے زائد ضافہ ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق عید قربان سے پہلے منافع خوروں نے دونوں ہاتھوں سے عوام کو لوٹنا شروع کردیا ۔

لال لال ٹماٹر کے نرخوں میں کئی گنا اضافہ ہوگیا۔ تین دن پہلے 40،50روپے کلوملنے والے ٹماٹر 150روپے پر پہنچ گئے۔

دوسری جانب پیاز،لہسن،سبز مرچ ،ادرک سمیت دیگر سبزیاں بھی مہنگی ہوگئی، قیمتوں میں اضافے سے پریشان شہریوں نے حکومت سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کردیا۔

ضلعی انتظامیہ نے ٹماٹر دیگر اضلاع سپلائی کرنے پر دفعہ 144نافذ کردیا۔ اگلے 10دن کیلئے ٹماٹر کی دیگر اضلاع سپلائی پر پابندی کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ کسی بھی شخص یا ادارے کو ٹماٹر دیگر اضلاع لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔