کوٹ ادو(صباح نیوز) کوٹ ادو میں سنانواں میں کباڑ کے گودام میں زور دار دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور3زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کوٹ ادو سنانواں میں کباڑ کے گودام میں زور دار دھماکے کی اطلاع موصول ہوئی، دھماکے سے ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 3زخمی ہوگئے۔دھماکے کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا،ریسکیو ٹیموں اور پولیس موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔