سرگودھا(صباح نیوز)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی رخصتی کا وقت نزدیک آگیا ہے، بجٹ میں مہنگائی کا خوفناک طوفان آنے والا ہے۔
رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب نے سرگودھا میں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گیس، بجلی کی قیمتوں میں خوفناک اضافہ کر دیا گیا ہے، یہ لوگ گندم چور ہیں۔دوسری جانب تحریکِ انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہاکہ اتنا ظلم کرو جتنا کل برداشت کر سکو، ملک میں چند لوگ پاکستان کی سلامتی کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ پولیس ہمیں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش نہیں ہونے دے رہی، عدالت کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔بابر اعوان نے استدعا کی ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان صورتِ حال کا نوٹس لیں، ہمیں بتایا جائے کہ حصولِ انصاف کے لیے کہاں جائیں؟