نئی دہلی(صباح نیوز) بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر پولیس کو حریت پسند کشمیریوں کا مقابل کرنے کے لیے جدید ہتھیار اور خصوصی گرانٹس فراہم کر رہی ہے ۔
بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق بھارتی ریاست کیرالہ کے ایک شہری کی طرف سے حق اطلاعات قانون کے تحت پوچھے گئے سوال کے جواب میں بھارتی حکومت نے بتایا ہے کہ جموں و کشمیر پولیس جدید ترین آتشیں اسلحہ، اور آلات سے مزاحمت کاروں کا مقابلہ کر رہی ہے ۔مئی 2014 سے 31 دسمبر 2021 تک ‘پولیس فورس کو اس سلسلے میں بھارتی وزارت داخلہ نے فنڈز فراہم کیے ہیں۔
بھارتی وزارت داخلہ کے ڈائرکٹر CPIO، اجیت کمار نے بتایا کہ جموں اور کشمیر پولیس کو 2014-15 میں104.86 کروڑ روپے،2015-16 میں 35.88 کروڑ ،2016-17 میں، 34.54 کروڑ ،2017-18 میں 48 کروڑ، 2018-19 میں 32.69 کروڑ ، کی خصوصی گرانٹ دی گئی ۔
وزارت داخلہ نے سیکورٹی سے متعلق اخراجات اور پولیس فورس کی جدید کاری کے لیے خصوصی فنڈز جاری کیے ہیں۔فنڈز جدید ہتھیاروں کے حصول کے لیے تھے۔ انٹیلی جنس آلات بشمول ، نائٹ ویژن ڈیوائسز (NVDs)، نگرانی کا نظام؛ جدید مواصلاتی آلات اور جدید ترین آلات بھی حاصل کیے گئے