سری نگر:مقبوضہ کشمیر میں کرونا وائرس سے مزید15افراد جاں بحق ہوگئے ہیں اس طرح کرونا وائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 4674ہوگئی ہے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس متاثرین میں 50فیصد کمی آئی ہے۔
جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے گزشتہ روز 62ہزار 886ٹیسٹ کئے گئے جن میں 46مسافروں سمیت مزید 2250افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہے۔
اس سے قبل27جنوری کو کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے61ہزار 752ٹیسٹ کئے گئے تھے جبکہ متاثرین کی تعداد 4959تھی۔ اس دوران کورونا وائرس سے ہونے والی اموات میں اضافہ ہوا ہے اور تیسری لہر کے دوران پہلی مرتبہ کورونا وائرس سے 15افراد فوت ہوئے ہیں۔ متوفین کی مجموعی تعداد 4674ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ جموں و کشمیر میں 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 2250افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں جموں میں974جبکہ کشمیر میں 1576افراد متاثر ہوئے ہیں۔
کشمیر میں متاثر ہونے والے 1576افراد میں سرینگر میں 391، بارہمولہ میں 210، بڈگام میں 172، پلوامہ میں 84، کپوارہ میں 225، اننت ناگ میں 135، بانڈی پورہ میں 171، گاندربل میں 18، کولگام میں 140 جبکہ شوپیان میں 22افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔