نیا پاکستان بنانیوالوں نے ملک کیساتھ کھیل کھیلا،حمزہ شہباز


لاہور(صباح نیوز)مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ نیا پاکستان بنانیوالوں نے ملک کیساتھ کھیل کھیلا۔

انہوںنے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آٹے کا بحران ہو یا چینی کا،کسان کھاد کی عدم دستیابی پر دہائیاں دے رہا ہے، نیا پاکستان بنانیوالوں نے ملک کیساتھ کھیل کھیلا، ن لیگ کے خلاف کیسز میں 4 سال سے ایک پائی کرپشن ثابت نہیں ہوسکی، الیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی نے عمران خان کو چور ڈیکلیئر کر دیا،عمران خان کھلاڑی نہیں کھلنڈرا ہے ۔

انہوںنے کہا کہ کیا کبھی وزرا کے منہ سے سنا کہ مہنگائی بہت زیادہ ہوگئی، خیبرپختونخوا میں پادری کا قتل ہوگیا ابھی تک ملزمان کی نشاندہی نہیں ہوئی، عمران نیازی نے ن لیگ کے قائدین کو جیل میں ڈالا کوئی بات نہیں،مارکیٹ میں بخار کی دوا دستیاب نہیں۔