کراچی (صباح نیوز)کراچی میں قصابوں نے عید قربان پر جانور ذبح کرنے کی ریٹ لسٹ جاری کردی۔
میٹ مرچنٹس ایسوسی ایشن کے مطابق عیدکے پہلے دن گائے کی قربانی کا ریٹ 20 ہزار روپے ہوگا اور بکرے کی قربانی کا نرخ 10 ہزار روپے مقرر کئے گئے جبکہ اونٹ ذبح کرنے کا نرخ 40ہزار روپے رکھے گئے ۔ ایسوسی ایشن کے مطابق اس کے علاوہ عید کے دوسرے اور تیسرے روز قربانی کاریٹ تقریبا آدھا ہوگا۔
واضح رہے کہ عید قرباں آتے ہی قصابوں کی قیمتیں بھی آسمان کو چھونے لگتی ہیں اور قربانی کے لیے منہ مانگے پیسے مانگے جاتے ہیں۔