سو نا 400 روپے فی تولہ سستا


اسلام آباد (صباح نیوز)ملک میں سو نا 400 روپے فی تولہ سستا ہو گیا ۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 400روپے کمی کے بعد 24قیراط فی تولہ قیمت 2 لاکھ 40 ہزار 600 روپے ہوگئی ۔ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 343 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 6 ہزار 276 روپے ہوگئی ۔