جنوبی کشمیر میں دو کشمیری نوجوان شہید


سری نگر:جنوبی کشمیر میں بھارتی فورسز نے دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا ہے ۔

بھارتی فورسز نے ضلع پلوامہ کے نہامہ علاقے میں  صبح تلاشی اور محاصرے کی کارروائی شروع کی ۔ بھارتی فوج نے ریاض احمد ڈار اور رئیس احمد دونوجوانوں کو گولی مار کر شہید کر دیا ۔

پولیس نے دعوی کیا ہے کہ مارے جانے والوں میں ایک اعلی کمانڈر ریاض احمد ڈار شامل ہیں ریاض احمد ڈار ستھرکنڈ کاکاپورہ کے رہائشی تھے۔ رئیس احمد کا تعلق لرو کاکاپورہ علاقے سے تھا۔