مظفرآباد (صباح نیوز) مظفرآبادنیو سیکرٹریٹ تھانہ چھتر کے قریب گہری کھائی میں جھاڑیوں سے نامعلوم بزرگ شخص کی نعش برآمد۔ریسکیو ٹیمیوں کو اطلاع ملتے ہی نعش کو برآمد کر کے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایک ڈیڈ باڈی نزد سیکٹریئٹ تھانہ امبور کے جنگل بجانب دریا? جہلم موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی احساس ایمبولینس فوری رسپانس کے تحت موقہ پر پہنچی روڈ سے تقریبن سو گزڈھلان جنگل میں ایک مجزوب شخص بعمر تقریبن پچاس ساٹھ سال کے درمیان ھے جو کافی دنوں سے مردہ حالت میں رھنے کے بعد جسم پھول کر ناقابل شناخت حالت میں موجود جسے ریسکیو 1122کے رضاء کاروں کے ساتھ ملکر روڈ تک پہچانے بعد سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا ھے جس کی شناخت کی جارہی ہے