لاہور ،اوکاڑہ (صباح نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے ذوالفقار علی بھٹو کی رہائی کیلئے خود سوزی کرنے والے شیخ منور حسین کے بھتیجے شیخ عقیل ظفرنے وفد کے ہمراہ ملاقات کی ہے ۔ وفد نے سردار سلیم حیدرکوگورنر بننے پر مبارک دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ہر طرح سے تعاون کا اعادہ کیا۔
ذوالفقار علی بھٹو کی رہائی کے لئے قربانی دینے والے شیخ منور حسین پاکستان پیپلز پارٹی کا سرمایہ تھے ،ہمارے دلوں میں وہ ہمیشہ زندہ رہیں گے انہوں نے کہا کہ آپ جیسے جیالے پارٹی رہنما پیپلز پارٹی کا سرمایہ ہیں، شہید ذوالفقارعلی بھٹو اور بی بی شہید کے مشن کو آگے بڑھانا ہے ، یہ وقت کا تقاضا ہے کہ ورکرز پیپلز پارٹی کا ساتھ دیں اور انکے مشن کو آگے بڑھائیں۔