سرینگر:مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی نہتے کشمیریوں کے خلاف ظالمانہ کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ،قابض افواج نے گزشتہ ماہ مئی میں 8 کشمیریوں کو شہید کیا،
جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق ان آٹھ افرادمیں تین نوجوانوں کو جعلی مقابلوں یا دوران حراست شہید کیا گیا۔ اس دوران بھارتی فوج، پیرا ملٹری اور پولیس اہلکاروں نے محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کے دوران جماعت اسلامی کے رہنما ایڈوکیٹ زاہد علی سمیت 703 نوجوانوں کو گرفتار کیا۔ قابض بھارتی فورسز کی طرف سے گزشتہ ماہ مقبوضہ علاقے میںمظاہرین پر طاقت کے وحشیانہ استعمال کے نتیجے میں کم از کم چار افراد زخمی ہوئے۔ بھارتی فوج نے اس عرصے کے ددران تین گھربھی تباہ کیے۔