قومی سلامتی جیسے ایشوز پر غیر ذمہ داران بیانات سے اہل کشمیر کی دل آزاری ہوئی،وفاقی حکومت نوٹس لے ، عطا ء الرحمن چوہان

اسلام آباد(صباح نیوز) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر ضلع اسلام آباد کے امیر عطاء الرحمن چوہان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پراسیکیوٹر جنرل پاکستان کے آزادکشمیر بارے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ایسے لاعلم لوگوں کو عہدوں سے برطرف کرے۔

انہوں نے ہائیکورٹ میں آزادکشمیر کو دوسرا ملک قرار دے کر کشمیریوں کی نہ صرف دل آزاری کی ہے بلکہ پاکستان کے چھہتر سالہ موقف کو بھی ٹھوکر ماری دی ہے ،جمعہ کو جاری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ عارف فرہاد کی گمشدگی کیس کے دوران قومی سلامتی جیسے ایشوز پر غیر ذمہ دارانہ بیانات سے اہل کشمیر کی دل آزاری ہوئی ہے اور پاکستان کے پرچم میں دفن ہونے والے شہدا کی قربانیوں کی توہین ہوئی ہے۔ جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں اور ایسے عہدیدار کی فوری برطرفی کا مطالبہ کرتے ہیں۔۔