میرپور(صباح نیوز)تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب نے کہا ہے کہ تحریک کشمیر کے راہنما مولانا بوستان قادری مرحوم کی ساری زندگی اقامت دین کی جدوجہد اور تحریک ازادی کشمیر کی کامیابی کے لیے عالمی اور بین الااقوامی محاذ پر سرگرم کردار ادا کرتے ہوئے گزری ہے، وہ لوگ ہمیشہ زندہ رہتے ہیں جو اپنی زندگی کو بامقصد گزارتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک آزادی کشمیر کے سفارتی و عالمی محاذ پر نمایاں خدمات سرانجام دینے والے مولانا بوستان قادری مرحوم کی قبر پر فاتحہ خوانی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوے کیا محمد غالب نے کہا کہ مولانا بوستان قادری بہت مخلص ہمدرد اور انسانیت کا درد رکھنے والی شخصیت تھے ان کی رگ رگ میں تحریک آزادی کشمیر رچ بس چکی تھی وہ مقبوضہ جموں وکشمیر کو آزاد ہوتے دیکھنا چاہتے تھے لیکن ان کی زندگی میں یہ خواہش پوری نہ ہوسکی انہوں نے شب و روز تحریک آزادی کشمیر کے بین الاقوامی و سفارتی محاذ پر مصروف کاررہتے ہوئے اپنا فرض پورا کیا وہ زندگی کے آخری سانس تک کشمیر کاز کے لیے سرگرم عمل رہے ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، محمد غالب نے کہا کہ ہم مولانا بوستان قادری کو ان کی گرانقدر خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالی انہیں کروٹ کروٹ جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور ان کے تحریک آزادی کشمیر کیلیے کیے گئے کاموں کو اپنے ہاں شرف قبولیت بخشے آمین۔۔
Load/Hide Comments