کراچی (صباح نیوز)ملک میں سونے کی قیمت میں 1500 روپے فی تولہ کمی ریکارڈ کی گئی ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا 1500 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 41 ہزار 200 روپے کا ہو گیا ۔ایسوسی ایشن کے مطابق دس گرام سونے کی قیمت بھی 1286 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 6 ہزار 790 روپے ہو گئی ۔
Load/Hide Comments