عوام آزادی کے بیس کیمپ کو اقتدارکے حصول کا ریس کیمپ بنانے والوںکا احتساب کریں،ڈاکٹر مشتاق خان


رنگلہ (صباح نیوز)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاہے کہ عوام آزادی کے بیس کیمپ کو اپنے مفادات کے لئے اقتدارکے حصول کا ریس کیمپ بنانے والوں کا احتساب کریں،76برس کافی ہوتے ہیں قوم نے دیکھ لیا ہے کہ انہوں نے کیاکیاہے،قوم اب فیصلہ کرے اور 1947کی طرح متحد اور منظم ہوکر اسلامی نظام کے قیام کے لئے جماعت اسلامی کا ساتھ دے، جماعت اسلامی عوام کو پلیٹ فارم فراہم کرے گی،اسلامی فلاحی ریاست کے قیام اور بقیہ کشمیرکی آزادی کے لئے جدوجہد کرنے کا بہترین پلیٹ فارم جماعت اسلامی ہے۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے رنگلہ میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا،راجہ تاج افسر امیر یونین کونسل سمیت دیگر قائدین نے خطا ب کیا،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ آزاد خطے میں جہاں بھی جاتا ہوں عوام مسائل کا رونا روتے ہیں عوام نے اب کافی تجربات کرلئے ہیں مزید تجربات کرنے کی بجائے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں جماعت اسلامی خطے کی تقدیر بدل دے گی اور بقیہ کشمیرکی آزادی کے لئے عملی اقدامات کرے گی،آزا د خطے کو اللہ تعالیٰ  نے بے شمار وسائل سے مالا مال کیا ہے مگر نالائق قیادت نے اپنے مفادات کے سوا کسی کا سوچا،اپنے عزیزوں اور بیٹوں سے باہر نکل کر عوام کی فلاح وبہود کے لئے  کچھ نہیں کیا،جماعت اسلامی حکومت میں نہ  ہوتے ہوئے بھی عوام کی خدمت کررہی ہے اور کشمیرکی آزادی کے لئے کام کررہی ہے،اگر عوام جماعت اسلامی کو اقتدار تک پہنچادیں تو عوام کے بنیادی مسائل پانچ برسوںمیں حل کردیںگے، ہمارے پاس ٹیم موجود تھے،جماعت اسلامی کے پاس امانتدار اور دیانتدار قیادت موجود ہے جو عوام کی شاندار خدمت کا جذبہ رکھتی ہے ۔