سرینگر— مقبوضہ جموں وکشمیر میں نریندر مودی کی زیر قیادت بی جے پی کی فرقہ پرست بھارتی حکومت نے ضلع شوپیاں میں دو کشمیری نوجوانوں کی کروڑوں روپے مالیت کی جائیداد ضبط کر لی ہے۔ بھارتی پولیس نے بدنام زمانہ تحقیقاتی ایجنسیوں کے اہلکاروں کیساتھ مل کر عادل حسین اور محمد یعقوب کی کئی کنال اراضی اور دکانیں ضبط کر لیں۔
یاد رہے کہ مودی حکومت نے اگست2019میں مقبوضہ جموںوکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد دیگر ناروا اقدامات کے ساتھ اسرائیلی طرزکے مذموم منصوبے کے تحت کشمیریوں کی جائیدادوں پربھی قبضے کا ایک نہ ختم ہونے والاسلسلہ شروع کر دیا ہے جس کا مقصد کشمیریوں کو اپنے ہی وطن میں اجنبی بنانا اور ان سے چھینی گئی جائیدادیں غیر کشمیریوں کے تصرف میں دینا ہے۔