ملک بھر میں ایک دن میں 91 ہیلتھ کئیر ورکرز کورونا کا شکار


اسلام آباد(صباح نیوز) ملک بھر میں ایک دن میں مزید 91 ہیلتھ کئیر ورکرز کورونا کا شکار ہو گئے۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں اس وقت ایک ہزار247 ہیلتھ کئیر ورکرز کورونا کا شکار ہیں۔ کورونا کے باعث اب تک 19 ہزار 328 ہیلتھ کئیر ورکرز کورونا کا شکار ہو چکے ہیں جبکہ کورونا سے اب تک 17 ہزار 873 ہیلتھ کئیر ورکرز صحت یاب ہو چکے۔

این سی او سی کے مطابق اب تک سندھ میں سب سے زیادہ ہیلتھ کئیر ورکرز متاثر ہوئے۔ سندھ میں اب تک کورونا سے 6 ہزار 383 ہیلتھ کئیر ورکرز متاثر ہو چکے جبکہ کورونا سے اب تک 174 ہیلتھ کئیر ورکرز انتقال کر چکے ہیں۔ دوسری جانب ملک میں کورونا کے پھیلا نے پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی، چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح گیارہ اعشاریہ پانچ تین فیصد ریکارڈ کی گئی۔