لاہور/فیصل آباد(صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ اللہ کے دین کے کام کی اشاعت کے لیے خواتین کا کردار بہت اہم ہے، گلی محلوں میں قرآن کی تعلیم اور اخلاقی تربیت کے مراکز قائم ہونے چاہیے
ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے حلقہ خواتین جماعت اسلامی وسطی پنجاب کے اراکین کی دو روزہ تربیت گاہ سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ اصلاح معاشرہ کے لئے جماعت اسلامی خواتین کا کردار مختلف جہتوں میں نمایاں ہے ہمیں اپنی تنظیم کو وسیع اور مضبوط کرنا ہے۔دعوت کو محدود نہ کریں ۔دعوت کا کام بہتے پانی کی طرح صاف شفاف ہے ۔دعوت کو محدود کرنے سے ہمہ گیر معاشرتی اثرات حاصل نہیں ہوتے
حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہا کہ جماعت اسلامی کی پالیسی اور جماعت کا بیانیہ ہر رکن جماعت پر واضح ہونا چاہیے -اسی کو مد نظر رکھتے ہوئے تحریک کی ترجمانی کریں اور یہی لائحہ عمل کی بنیاد ہو-انہوں نے مزید کہا کہ تبلیغ دین اور دفاع دین رکن کے اہم کام ہیں-آپ روایات و اقدار کے امین بھی ہیں -اس کے لیے بنیاد قران تفسیر، اور حدیث سے جڑنے سے بنے گی لیکن جو وقت درکار ہے ، وہ سوشل میڈیا کا استعمال کم سے کم تر کر کے حاصل کریں-تربیت گاہ کی آخری نشستدت میں اسرائیل کی جانب سے رفح کے پناہ گزین کیمپوں پر اسرائیل کی ظالمانہ گولہ باری اور قتل عام کی شدید مذمت میں قرارداد بھی منظور کی گئی۔