ایٹمی پروگرام پاکستان کے مضبوط دفاع کی علامت ہے،مریم نواز


لاہور(صباح نیوز)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ایٹمی پروگرام پاکستان کے مضبوط دفاع کی علامت ہے، یومِ تکبیر پاکستانی قوم ہی نہیں عالمِ اسلام کیلئے فخر کا دن ہے، نواز شریف بکے نہیں، جھکے نہیں، ایسے عظیم شخص کی بیٹی ہونے پر فخر ہے۔

تاریخ ساز یومِ تکبیر پر پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ قوم کو مبارک باد پیش کرتی ہوں، دفاعِ وطن کا مشن سر انجام دینے والی ٹیم کے ہر فرد کو سلام، پاکستان کو پہلی ایٹمی طاقت بنانے والے نواز شریف کو بھی سلام۔مریم نواز نے کہا کہ یومِ تکبیر پاکستانی قوم ہی نہیں عالمِ اسلام کے لئے  فخر کا دن ہے، ایٹمی پروگرام پاکستان کے مضبوط دفاع کی علامت ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی قوم آج بھی نواز شریف کے جرت مندانہ فیصلوں کی معترف ہے، مضبوط دفاع کے لیے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا، اب اقتصادی لحاظ سے ناقابلِ تسخیر بنانا ہمارا مشن ہے۔مریم نواز کا یہ بھی کہنا ہے کہ نواز شریف کی قیادت میں اب پاکستان کا اقوامِ عالم میں سر بلند کریں گے، آج ہمیں اتحاد و یک جہتی، محنت و ہمت برداشت و رواداری کے عزم کا اعادہ کرنا ہے۔