الخدمت فاؤنڈیشن ویمن ونگ کی غزہ کے بچوں،خواتین کے لیے  تین روزہ غزہ پیکنگ ڈرائیو کا آغاز


لاہور(صباح نیوز) الخدمت فاؤنڈیشن ویمن ونگ نے   غزہ کے  جنگ سے متاثرہ بچوں اور خواتین کے لیے تین روزہ غزہ پیکنگ ڈرائیو کا آغاز کر دیا۔الخدمت کمپلیکس میں جاری تین روزہ پیکنگ ڈرائیو میں الخدمت فاؤنڈیشن ویمن ونگ پاکستان کی صدر کلثوم فاطمہ رانجھا ، سیکرٹری جنرل سمیعہ سلمان  ،   مختلف جامعات کی طالبات اور دیگر ذمہ داران  سمیت زندگی کے مختلف شعبہ ہائے جات سے تعلق رکھنے والی خواتین رضاکار    شرکت کر رہی ہیں۔

اِس موقع پر الخدمت ویمن ونگ پاکستان کی صدر کلثوم فاطمہ رانجھا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا  کہ اسرائیلی مظالم اور بمباری سیہزاروں افراد شہید ہو چکے ہیں،جن میں 70 فیصد خواتین اور بچے شامل ہیں۔ تقریبا ایک لاکھ حاملہ خواتین ہیں۔الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان نے جہاں غزہ کے مصیبت زدہ بہن بھائیوں کے لیے بڑا کام کیا ہے اور اب تک اڑھائی ارب روپے کی مالیت  سے2080ٹن امدادی سامان غزہ متاثرین کو فراہم کرچکی ہے۔ وہیں  الخدمت ویمن ونگ کے تحت  غزہ کے بچوں اور خواتین کی ضروریات کے پیش نظر پریگنسی کٹس، بے بی کٹس اورہائی جین کٹس پر   مشتمل امدادی سامان بھجوانے کا سلسلہ جاری ہے اور غزہ پیکنگ ڈرائیو اِسی  کاوش کا شاخسانہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں ہماری فلسطینی بہنیں،بیٹیاں اور بچے انتہائی تکلیف دہ حالات کاسامناکررہے ہیں  اور الخدمت ویمن ونگ کے تحت غزہ پیکنگ ڈرائیو کا مقصد ان مظلومین تک یہ احساس پہنچانا ہے کہ پاکستان کے بچے اور خواتین  ان کے ساتھ ہیں۔ صدر الخدمت ویمن ونگ نے بتایا کہ  طالبات اور رضاکاروں نے غز ہ متاثرین کے لیے امدادی سامان کی پیکنگ کیلئے خودکو رجسٹرڈ کروایا ہے  اورپیکنگ کا یہ سلسلہ تین دن تک جاری رہے گا۔ اِس  موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکر ٹری جنرل سید وقاص جعفری نے بھی غزہ پیکنگ ڈرائیو کا دورہ کیا اور الخدمت وومن ونگ کی غزہ کے بچوں اور خواتین کے لییجذبات ، کاوشوں اور  عملی اقدامات کوسراہا۔ سید وقاص جعفری نے کہاکہ پیکنگ کے بعد مدراینڈچائلڈپروٹیکشن کٹس سمیت دیگرامدادی سامان کراچی پورٹ  پہنچے گا جہاں سے اسے غز ہ کیلئے روانہ  کر دیا جائے گا۔