رحیم یارخان(صباح نیوز)رحیم یارخان کی لیاقت پور شمس نہر میں 40 فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا۔
محکمہ آبپاشی کے مطابق شگاف کے باعث گھاس ،کماد اور کپاس کی فصل متاثر ہوئی ہے، پانی آبادیوں میں داخل ہونے سے بستیاں اور سرکاری سکول زیرِ آب آ گئے۔علاقہ مکینوں نے بتایا ہے کہ وہ اپنی مدد آپ کے تحت شگاف پر کر رہے۔
دوسری جانب محکمہ آبپاشی نے کہا کہ شگاف کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں روانہ کر دی گئیں اور شگاف کو پر کرنے کے لئے مشینری بھی طلب کر لی گئی ۔