سری نگر:بھارتی فوج نے جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں اتوار کو محاصرے اور تلاشی کی کارروائی میں مزید پانچ کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیاہے۔
بھارتی فوج نے چار نوجوانوں کو ضلع پلوامہ کے علاقے نائیر میں جبکہ ایک کو ضلع بڈگام کے علاقے چرارشریف میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران شہید کردیا ہے۔
بھارتی قابض افواج نے ان علاقوں کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کی ناکہ بندی کی اور موبائل فو ن انٹرنیٹ سروس کو بند کردیا ہے۔
آخری اطلاعات آنے تک علاقوں میں تلاشی کارروائیاں جاری تھی۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔