جموں:مقبوضہ جموں و کشمیر میں ایک اور بھارتی فوجی اہلکار نے خود کشی کرلی جبکہ ضلع راجوری میں ایک بھارتی پولیس کانسٹیبل دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہو گیا ہے۔
کے پی آئی کے مطابق اکھنور سیکٹر میں بھارتی فوج کے میجر مبارک سنگھ پڈہ نے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا وہ جھارکھنڈ بھارت کا رہنے والا تھا ۔علاوہ ازیں راجوری پولیس لائن میں تعینات پولیس کانسٹیبل شبیر احمد کو دل کا دورہ پڑنے پر فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔۔