چیئرمین ڈاکٹر فواد کی زیر صدارت گلشن اقبال ٹاؤن کونسل کا پانچواں اجلاس

کراچی(صباح نیوز)چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد کی زیر صدارت کونسل کا پانچواں اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈورٹائزمنٹ اور لوکل ٹیکسز کے نرخوں میں اضافے کو متفقہ رائے سے منظور کرلیا گیا۔ اس موقع پر ایڈورٹائزمنٹ کمیٹی کے چیئرمین آصف عبدالکریم نے ماضی کے نرخوں میں معمولی اضافے کے بعد نئے نرخ قرارداد کے ذریعے پیش کئے  جسے منظور کرلیا گیا ،

اس موقع پر چیئرمین ڈاکٹر فواد احمد نے کہا کہ ایڈورٹائزمنٹ آمدنی کا ایک موثر ذریعہ ہے، ہم نے ایک حقیقی ٹارگٹس مقرر کئیے ہیں  ۔اس موقع پر اراکین کونسل نے بھی اپنی تجاویز دیں ، بعدازاں لوکل ٹیکسز کے حوالیسے نئے نرخ اراکین کونسل کے سامنے پیش کئے گئے جس میں کیٹیگری وائز نرخوں پر نظر ثانی کرکے نئے نرخ مقرر پیش کرنے کے بعد اسے منظور کرلیا گیا، اس موقع پر اراکین کونسل کی جانب سے دیگر اداروں کی اس مد میں ریکوری کے حوالے سے سوال کے جواب میں چئیرمین ڈاکٹر فواداحمد نے کہا کہ ہمارے محکموں کو مزید فعال ہونے کی ضرورت ہے، اس کے علاوہ کے ایم سی سے جوائنٹ ریکوری کے حوالیسے بھی بات چیت چل رہی ہے تاکہ کاروباری حضرات کو بھی ون ونڈو سولوشن مل سکے ، جبکہ رہائشی جگہوں پر کمرشل سرگرمی کے سدباب یا اسے چینالائز کرنے کے حوالیسے بھی تجاویز دی گئیں ۔

چیئرمین ڈاکٹر فواد احمد نے اس موقع پر کہا کہ متحد ہو کر چلیں گے تو بڑے سے بڑے مسائل سے نبردآزما ہو سکیں گے ،  الحمدللہ ہم نے بہت سے مسائل پر قابو پا لیا ہے ، آمدنی ہمارے لئیے یقینا ایک چیلنچ ہے اور او زید ٹی کی مد میں بھی ہمارا شئیر کم ہے ، اس حوالیسے بھی سندھ حکومت سے درخواست کی گئی ہے تاکہ گلشن ٹاؤن کے مکینوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مہیا کرسکیں ۔اجلاس میں وائس چیئرمین ابراہیم صدیقی و دیگر تمام متعلقہ محکمہ جاتی افسران نے بھی شرکت کی۔