کراچی، ڈاکوؤں کی فائرنگ،نجی یونیورسٹی کا طالبعلم جاں بحق ،ماموں زخمی


کراچی(صباح نیوز)کراچی میں سپرہائی وے پر جمالی پل کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نجی یونیورسٹی کاطالب علم جاں بحق اور ماموں زخمی ہوگیا،دونوں ڈاکو ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق 22 سالہ مقتول نہال والدین کا اکلوتا بیٹا اور آرکیٹیکچر کا طالب علم تھا جبکہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے اس کا ماموں 32 سالہ ایاز زخمی ہوگیا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ مقابلے کے دوران دونوں ڈاکو مارے گئے جبکہ مقتول کے ماموں کا کہنا ہے کہ نہال کے پاس لائسنس یافتہ اسلحہ تھا جس سے دونوں ڈاکوؤں کو مارا۔مقتول کے ماموں نیاز کے مطابق مقتول بھانجا اور زخمی ماموں سعدی ٹاؤن سے اپنے گھر نارتھ ناظم آباد جارہے تھے کہ موٹرسائیکل پر سوار ڈاکوؤں نے لوٹ مار کرنے کی کوشش کی، اس دوران دونوں نے مزاحمت کی، نہال نے اپنے پستول سے ڈاکوؤں پر فائرنگ کی جس سے وہ زخمی ہوکر ہلاک ہوگئے۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلئے ، ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت کی جاری ہے۔