کورونا سےملک بھر میں اموات کا سلسلہ جاری،چوبیس گھنٹے میں کتنی ہلاکتیں ہوئیں؟پڑھیں


اسلام آباد (صباح نیوز)ملک میں کوروناوائرس کے نئے رپورٹ ہونے والے کیسز اور فعال کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ کا سلسلہ جاری ہے۔

ملک بھر میں کوروناوائرس کے7978نئے کیسز رپورٹ ہوئے جو کہ گذشتہ تقریباً دو برس کے دوران ایک دن میں رپورٹ ہونے والے کوروناوائرس کیسز کی سب سے زیادہ تعداد ہے جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران پاکستان میں مہلک عالمی وباء کوروناوائرس کے مزید29مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی کل تعداد29248تک پہنچ گئی۔  ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد1لاکھ 5تک پہنچ گئی ۔ملک میں کوروناوائرس کے کیسز کے مثبت آنے کی شرح12.46فیصد تک پہنچ گئی ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کی  جانب سے ملک میں کوروناوائرس کے حوالہ سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق اب تک10 کروڑ42لاکھ28ہزار89 افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی جاچکی ہے جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران2لاکھ23ہزار230افرادکو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی گئی۔ اب تک8کروڑ7لاکھ 48ہزار105افراد کو مکمل کوروناوائرس کی ویکسین لگائی جاچکی ہے جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں3 لاکھ22 ہزار467افراد کو کوروناوائرس  ویکسین کی دوسری خوراک لگائی گئی۔

اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس ویکسین کی17 کروڑ40لاکھ85ہزار175خوراکیں لگائی جاچکی ہیں جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں6لاکھ5ہزار450کوروناوائرس ویکسین کی خوراکیں لگائی گئیں۔ پاکستان اب تک کورکوناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 14لاکھ17ہزار991تک پہنچ گئی ۔ اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے12 لاکھ88 ہزار738مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں۔اس وقت ملک میں کوروناوائرس کے تشویشناک حالت میں موجود مریضوں کی تعداد1455تک پہنچ گئی ۔

این سی اوسی کے مطابق پاکستان میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح2.1فیصد جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح90.9 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے12019مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔ صوبہ سندھ ملک بھر میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز، فعال کیسز اور صحت یاب ہونے والے مریضوں کے اعتبار سے  ملک بھر میں پہلے نمبر پر آگیا جبکہ صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے۔

دوسری جانب صوبہ پنجاب ملک بھر میں کوروناوائرس سے ہونے والی اموات کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے جبکہ صوبہ سندھ دوسرے نمبر پر ہے۔این سی اوسی کے مطابق کوروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد تیسرے نمبر پر آگیا ۔اس وقت  اسلام آباد میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد14466تک پہنچ گئی ۔ صوبہ خیبر پختونخوا میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد9964تک پہنچ گئی ۔صوبہ پنجاب میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد27229تک پہنچ گئی ،صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد45547تک پہنچ گئی ، صوبہ بلوچستان435،آزاد جموں وکشمیر2178جبکہ گلگت بلتستان  میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد186تک پہنچ گئی ۔

این سی اوسی کے مطابق اب تک صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے4 لاکھ86ہزار664مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں، صوبہ پنجاب میں 4لاکھ36ہزار40،صوبہ خیبر پختونخوا میں 176559،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد111028،صوبہ بلوچستان33540،آزادجموں وکشمیر34639جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد10268تک پہنچ گئی ۔

این سی اوسی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا وائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد126473،خیبرپختونخوا میں کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد192519،صوبہ پنجاب میں کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد4لاکھ76ہزار420،صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد5لاکھ40ہزار23،بلوچستان میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 34342 ،آزاد کشمیر37572اور گلگت بلتستان میں10642افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ  پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں13151افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں7812، خیبر پختونخوا میں5996، اسلام آباد میں979، گلگت بلتستان میں188، بلوچستان میں367 اور آزاد جموں و کشمیر میں755فراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

آزاد جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح تین فیصد، اسلام آباد ایک فیصد، گلگت بلتستان دو فیصد، بلوچستان ایک فیصد، خیبر پختونخوا تین فیصد، سندھ دو فیصد اور پنجاب میں تین فیصد تک پہنچ گئی ۔اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے 2 کروڑ49لاکھ 57ہزار306ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جبکہ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے64016نئے ٹیسٹ کئے گئے ۔