سیکیورٹی خدشات، اڈیالہ جیل میں تین روز تک قیدیوں سے ملاقات پر پابندی

 راولپنڈی(صباح نیوز) اڈیالہ جیل انتظامیہ نے سیکیورٹی خدشات کے باعث تین روز تک ہر قسم کی ملاقات پر پابندی لگادی۔ تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں سیکیورٹی خدشات کے باعث بانی پی ٹی آئی سمیت تمام قیدیوں سے ملاقات سے پر تین دن کے لیے پابندی عائد کردی گئی ہے۔

جیل انتظامیہ کی جانب سے اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر سیکیورٹی کے خاص انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل کے اندر اور باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ اضافی نفری کو باہر تعینات کر کے گشت کو بڑھا بھی دیا گیا ہے۔