لاہور(صباح نیوز):پیپلز پارٹی کے رہنما سردار سلیم حیدر خان نے جمعہ کے روز بطور گورنر پنجاب کا حلف اٹھا لیا ۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان نے سردار سلیم حیدر سے نئے گورنر کا حلف لیا، حلف برداری کی پر وقار تقریب یہاں گورنر ہائوس لاہور میں منعقد ہوئی ،وزیر اعلی پنجاب مریم نواز ،چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری،سابق گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان،سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین، پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما خورشید احمد شاہ ، نیئر بخاری، اسلم گل ،چوہدری منظور احمد، رانا فاروق سعید،حسن مرتضی،ثمینہ خالد گھرکی،ندیم افضل چن،علی قاسم گیلانی،علی حیدر گیلانی،ارشد جٹ،میاں ایوب ،عبدالقادر شاہین،ذوالفقار بدر، محمد سلیم مغل ، محمود حیات ، خواجہ رضوان عالم، سید اعجاز حسین شاہ ، امجد منیر ، ملک رشید، فرقان ربانی، رائو ساجد، رانا انتظار، ملک رستم ، بہادر خان،غیر ملکی مہمان اور پنجاب کے اعلی افسران سمیت پی پی پی کے دیگرکارکنان کی کثیر تعداد اس موقع پر موجود تھے۔
Load/Hide Comments