الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت ماں کے عالمی دن کی مناسبت سے تقریب کاانعقاد

لاہور(صباح نیوز)الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے زیراہتمام ماں کے عالمی دن کی مناسبت سے اولڈ ایج ہومز میں رہائش پذیرماں اور مختلف یتیم خانوں میں پرورش پانے والے یتیم بچوں کیلئے تقریب کااہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل سیدوقاص جعفری، نائب صدروچئیرمین والنٹیئرزڈیپارٹمنٹ ڈاکٹرمشتاق مانگٹ ، الخدمت لاہور کے سیکر ٹری جنرل ڈاکٹراعجازنذیرودیگرذمہ داران شریک ہوئے اوراظہارخیال کیا۔

تقریب میں اس وقت انتہائی جذباتی مناظردیکھے گئے جب یتیم خانوں میں پرورش پانے والے اورفن بچوں نے اولڈایج ہومزکی ماں سے ملاقات میں انھیں پھول پیش کرتے ہوئے محبت کااظہارکیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سیدوقاص جعفری نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن مختلف آزمائشوں کا شکارطبقات کیلئے ایک آغوش کی مانندہے جو محروم طبقات کوخوشیاں فراہم کرنے کیلئے اقدامات کرتی ہے۔

ان کا کہنا تا کہ ہم ان تمام باہمت ماں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ڈاکٹرمشتاق مانگٹ نے کہاکہ یتیم بچے اوریہ بے گھر بزرگ مائیں ہمارے معاشرے کا توجہ طلب طبقہ ہیں۔ الخدمت کے والنٹیرز کی جانب سے اِن کے لیے کی جانے والی کاوشیں اور اقدامات قابل تحسین ہیں۔ ہمیں اس نیک مقصد کے لیے انفرادی اور اجتماعی طور پر مل کر معاشرے کے ان نادار اور مستحق طبقات کے لیے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

تقریب کے دوران الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے باہمت ماں اور باہمت اورفن بچوں کو تحائف اور پودے دئیے گئے اوران کیلئے ظہرانے کااہتمام بھی کیاگیا۔اولڈایج ہوم میں رہائش پذیرباہمت ماں ڈاکٹرغزالہ نے اپنی لکھی ہوئی شاعری پیش کی  اور الخدمت شکریہ ادا کیا ۔