طویل مدتی قرض پروگرام پر مذاکرات کیلئے آئی ایم ایف معاون ٹیم پاکستان پہنچ گئی


اسلام آباد(صباح نیوز) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)سے اگلے طویل مدتی قرض پروگرام پر مذاکرات کے پہلے مرحلے میں آئی ایم ایف کی معاون ٹیم کا وفد پاکستان پہنچ گیا۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے سربراہی مشن کا 16مئی کی رات پاکستان پہنچنے کا امکان ہے۔ مذاکرات کے لیے آئی ایم ایف مشن کے کچھ ممبران پاکستان پہنچ گئے۔ آئی ایم ایف کا وفد قرض کے سلسلے میں پاکستان کی معاشی ٹیم کے ساتھ بات چیت کرے گا۔ معاون ٹیم مختلف محکموں سے ڈیٹا حاصل کرے گی، مشن کے ممبران وزارتِ خزانہ کے حکام سے مل کر بجٹ پر بھی کام کریں گے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ آئی ایم ایف کا مشن 10 روز سے زائد پاکستان میں قیام کرے گا۔