لاہور(صباح نیوز)مرکزی رہنما جماعت اسلامی ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے ہاکی کی قومی ٹیم کی بہترین کارکردگی پر پوری ٹیم کو مبارک دی اور کہا ہے کہ ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے۔ ہاکی کی قومی ٹیم نے 13سال بعد شاندار کارکردگی اور بھرپور محنت کے ساتھ اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کیا ہے۔
اذلان شاہ ٹورنامنٹ میں قومی ٹیم نے کوئی میچ نہیں ہارا اور اتوار کو اس کا جاپان کے ساتھ فائنل میچ ہے۔ اپنے جاری بیان میں انھوں نے کہا کہ پوری قوم ٹیم کی کامیابی کے لیے دعاگو ہے۔ انھوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ ہاکی کی قومی ٹیم کی بھرپور سرپرستی کی جائے، کرکٹ کی طرح ہاکی ٹیم کو بھی نقد انعامات و اعزازات سے نوازا جائے۔انھوں نے ہاکی ٹیم کو ویلڈن کہتے ہوئے ان کی بھرپور کامیابی کے لیے دعا کی ہے۔